04 May 2017 - 23:33
News ID: 427909
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے شامی مسئلے کے سیاسی حل کے لئے اقوام متحدہ کی زمہ دارانہ اور سنجیدہ کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے شامی مسئلے کے سیاسی حل کے لئے اقوام متحدہ کی زمہ دارانہ اور سنجیدہ کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

یہ بات جابر انصاری نے اقوام متحدہ كے خصوصی نمائندے برائے امور شام اسٹیفین ڈی میستورا كے ساتھ قازقستان كے دارلحكومت آستانہ میں ایك ملاقات كے دوران كہی۔

شام كے عوام كو درپیش مشكلات اور مسائل كا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے كہا ہے كہ شامی بحران كے سیاسی حل كے لئے اسلامی جمہوریہ ایران كی تعمیری پالیسی جاری رہے گی۔         

تفصیلات كے مطابق، شامی حكومت اور باغی گروہوں كے درمیان جنگ بندی كے لئے چوتھے امن مذاكرات آستانہ میں آج شروع ہو گئے ہیں جس میں روس ایران تركی اور شام كے امور میں اقوام متحدہ كے نمائندے سمیت شامی حكومت اور باغی گروہوں كے نمائندوں كے وفود شركت كررہے ہیں۔

ایران كے نائب وزیر خارجہ نے شامی حكومت كے وفد كے سربراہ بشار جعفری سے بھی ملاقات كی جس میں انہوں نے شام میں تازہ صورت حال كے حوالے سے گفتگو كی۔

اس سے پہلے قازقستان كے دارلحكومت آستانہ میں شام میں خانہ جنگی كے خاتمے كے لئے روس، تركی اور ایران كی كوششوں سے شامی حكومت اور باغی گروہون كے درمیان مذاكرات كے تین دور مكمل ہوچكے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬