عراق کی فوج کی جانب سے مغربی موصل کو داعش دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کرانے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قادمون یا نینوی آپریشن کے کمانڈرعبد الامیر یارالله نے کہا ہے کہ مغربی موصل کے شمالی علاقوں کو دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج نے مشیرفه، الکنیسه اورالهرمات میں کارروائی شروع کی اور فوج پیش قدمی کررہی ہے۔
ایک اعلی عراقی عہدیدارکا اس موقع پر کہنا تھا کہ فوج، عوامی رضا کارفورسز کی مدد و حمایت سے ایک ماہ سے بھی کم وقت میں موصل کوداعش دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کرائے گی۔
عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی کے حکم سے صوبہ نینوا کے مرکزی شہر موصل کی آزادی کی کارروائی اکتوبر 2016 سے شروع ہوئی جس میں فوج کو اب تک بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں اور بہت سارے علاقے دہشتگردوں سے آزاد کرالئے گئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے