05 May 2017 - 19:17
News ID: 427922
فونت
یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں ایک بار پھر سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں سعودی فوجی اڈوں پر حملہ کیا ۔
  یمنی فوجی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے توپخانوں نے سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقوں نجران اور جیزان میں سعودی فوجی اڈوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یمن کی فوج کے توپخانوں نے نجران میں الحضرا گذرگاہ کے قریب ذورعین فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے سعودی فوجی اڈے میں آگ لگ گئی اور اس میں موجود متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

یمنی فوج نے المصفوفہ نامی علاقے میں بھی سعودی فوجی اڈے پر حملہ کیا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج نے صوبہ تعز میں نابضہ کے علاقے میں سعودی فوج کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد سعودی اتحادی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس سے پہلے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یمن کے صوبوں تعز حجہ اور صعدہ پر کئی بار بمباری کی جن میں عام شہری نشانہ بنے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬