06 May 2017 - 12:43
News ID: 427942
فونت
مسعود خان:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی آپریشن کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صدر آزادریاست کا کہنا تھا کہ آپریشن میں جدید جنگی سازو سامان خصوصاً ہیلی کاپٹروں کے استعمال سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں باضابطہ جنگ شروع کر رکھی ہے۔
مسعود خان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے آپریشن کی پرزور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن میں جدید جنگی سازو سامان خصوصاً ہیلی کاپٹروں کے استعمال سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں باضابطہ جنگ شروع کر رکھی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی برادری بے گناہ شہریوں کے خلاف ہیلی کاپٹروں اور جدید جنگی سازو سامان کے استعمال اور کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لے۔ عالمی انسانی قوانین نہتے شہریوں کے خلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال کی ہر گز اجازت نہیں دیتے۔

کشمیریوں کی آزادی کیلئے پرامن تحریک جاری رہے گی، بھارت طاقت کا استعمال کرکے اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬