رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس نے فلسطین کے سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ کو خالد مشعل کی جگہ حماس کے سیاسی شعبہ کا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔
اسماعیل ہنیہ کو تحریک میں ایک حقیقت پسند کے طور پر دیکھا جاتا ہے، اسی لیے خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ غزہ میں ہی رہائش اختیار کریں گے، کیوں ان کی تنظیم کو وہاں 2007 سے کنٹرول حاصل ہے۔
54 سالہ اسماعیل ہنیہ تحریک کو قومی دھارے میں لانے کی کوشش کرتے ہوئے اسے مضبوط کرنے سمیت حماس کی عالمی تنہائی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ نواز عرب ممالک فلسطین کو امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھوں فروخت کر دیا ہے فلسطین کو فروخت کرنے والے عرب ممالک میں سعودی عرب سرفہرست ہے۔
فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم پر عرب ممالک کی خاموشی اس بات کا مظہر ہے عربوں نے فلسطین کو فراموش کردیا ہے۔ اور وہ خود یمن کے نہتے مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی کردار ادا کررہے ہیں سعودیوں اور یہودیوں کا باہمی گٹھ جوڑ نمایاں ہوگيا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/