07 May 2017 - 23:02
News ID: 427953
فونت
حجت الاسلام اکرم الکعبی :
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجباء کے سربراہ نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف کسی بھی طرح کی جارحیت پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے جارحانہ اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اکرم الکعبی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک النجباء کے سربراہ حجت الاسلام اکرم الکعبی نے بحرین کے اللولوء ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم صرف بحرین کے ہی عالم دین اور مرجع تقلید نہیں ہیں اور ان کے خلاف آل خلیفہ کا کسی بھی طرح کا اقدام، تمام شیعہ مسلمانوں کے خلاف جارحیت ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک النجباء کے سربراہ نے خبردار کیا کہ اگر آل خلیفہ حکومت نے اپنی غیر دانشمندانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور آل سعود کے حکم پر عمل کیا تو اپنی جڑ خود کھود لے گی اور پھر اسے کسی راہ حل کا موقع نہیں ملے گا۔

اکرم الکعبی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ آل خلیفہ ڈکٹیٹر حکومت  کے ظلم و جور  کے باوجود، انقلاب بحرین، پرامن طریقے سے اپنی تحریک جاری رکھے گا۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬