07 May 2017 - 09:07
News ID: 427958
فونت
شیخ عبداللہ دقاق :
بحرین کی انقلابی قوتوں نے ملک کی ظالم آل خلیفہ حکومت کی طرف سے ملک کے مشہور و معروف و بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے بارے میں کسی بھی قسم کے غیر دانشمندانہ فیصلے کے منفی نتائج کی بابت سخت خبر دار کیا ہے ۔
عبداللہ دقاق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے شیخ عبداللہ دقاق نے آل خلیفہ حکومت کی طرف سے شیخ عیسی قاسم کے سلسلہ میں عدالتی حکم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اگر شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف غیر دانشمندانہ یا احمقانہ فیصلہ سنایا تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : بحرین کے عوام اپنے ہردل عزیز انقلابی رہنما کے خلاف کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے اور اس کا عملی طور پر جواب دینے میں کسی طرح کی کوتاہی نہیں کرے نگے ۔

شیخ عبداللہ دقاق نے اپنی گفت و گو میں حکومت کو خبردار کرتے ہوئے تاکید کی ہے : وہ نمائشی عدالت سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو قید، جرمانے یا جلاوطنی کی سزا دلوانے سے گریز کرے۔ ورنہ اس ظلم کی سزا سخت بھگتی پڑے گی ۔

انہوں نے کہا : حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ وہ ایسی دلدل میں پھنس کر رہ جائے گی جسے خود اس نے تیار کیا ہے۔ جس سے نکلنا اس کے لئے محال ہو جائے گا ۔

واضح رہے کہ بحرین کی شاہی حکومت کی نمائشی عدالت اتوار کے روز بحرین کے انقلابی رہنما اور ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کے مذہبی پیشوا آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنانے والی ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۰۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬