07 May 2017 - 10:02
News ID: 427963
فونت
مصر کی معروف یونیورسٹی جامعہ الازہر کے وائس چانسلر احمد حسنی کو شیخ الازہر کے حکم پرعہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔
جامعہ الازہر

کے وائس چانسلر کو عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کی معروف یونیورسٹی جامعہ الازہر کے وائس چانسلر احمد حسنی کو شیخ الازہر کے حکم پرعہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جامعہ الازہر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر احمد حسنی کو ایک متنازعہ مسلم محقق البحیری کو مرتد کہنے پر ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جامعہ الازہر کے وائس چانسلر احمدحسنی نے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ البحیری نے اسلام کے مقرر کردہ قوانین کا انکار کیا۔

اپنے اس بیان پر احمد حسنی نے معافی طلب کرنے کے بعد یونورسٹی کی ویب سائٹ پر لکھا کہ البحیری سے متعلق سوال پر ان کا ردِ عمل غلط اور جامعہ کی پالیسی کے خلاف تھا۔جس بنیاد پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

شیخ الازہر نے البحیری کی جگہ محمد حسین المحرصاوی کو الازہر کا عارضی وائس چانسلر مقرر کردیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬