رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میجر جنرل حسین دہقان نے المنار کے ساتھ گفتگو میں محمد بن سلمان کے ایران مخالف بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے ایران کے خلاف کسی حماقت کا ارتکاب کیا تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔
میجر جنرل دہقان نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں بہت سی حماقتوں کا ارتکاب کرچکا ہے جس میں یمن، عراق اور شام کے خلاف سعودی عرب کی کھلی سازشیں اور تکفیری دہشت گردوں، امریکہ اور اسرائیل کی حمایت شامل ہیں۔ لیکن اگر سعودی عرب نے ایران کے خلاف کسی حماقت کا ارتکاب کیا تو ایران کی طرف سے اسے سخت جواب ملےگا ۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی پشتپناہی اور حمایت پر فخرکرتا ہے جبکہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی پیروی اور اطاعت کرتے ہوئے غلط راستے پر گامزن ہوگیا ہے جس کا اسے تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
جنرل حسین دہقان نے کہا کہ آج مسئلہ فلسطین کے حل میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب بھی ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے جو امریکی اور اسرائیل منصوبوں اور سازشوں کو مسلمانوں پر مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کے دشمن امریکہ و اسرائیل کے ساتھ ساز باز کسی سے پوشیدہ نہیں ہے آج مسلمان بیدار ہیں اور وہ امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کے فریب میں نہیں آئیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰