08 May 2017 - 13:05
News ID: 427975
فونت
زاہد قاسمی:
علماء کونسل کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مضبوط داخلہ و خارجہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔
زاہد قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اسلام آباد میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے علماء کونسل کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرائے، شام، فلسطین، کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر امن پسند انسان خاموش نہیں رہ سکتا۔

دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مضبوط داخلہ و خارجہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر مولانا گلزار احمد آزاد، مولانا محمد مشتاق لاہوری، مفتی مبشر احمد، مولانا ذوالفقار احمد، مولانا عبیداللہ انور، قاری منظور احمد طاہر، مولانا اعظم فاروق، مفتی عبدالصمد، مولانا سید ابوبکر شاہ، مولانا مفتی محمد طارق، مولانا لقمان حنبلی و دیگر بھی موجود تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬