10 May 2017 - 19:39
News ID: 427992
فونت
حیدر العبادی:
حیدر العبادی نے کہا: عنقریب شام کی سرحدوں پر عنہ اور راؤدہ علاقوں کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی العالم کی سے رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے داعش کے مقابلے میں عراق کی مسلح افواج کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصل کی آزادی کا آپریشن شروع کئے جانے کے بعد سے اب تک بہت سے علاقوں کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا جا چکا ہے جبکہ عراقی فوجیوں کو کوئی خاص نقصان بھی نہیں پہنچا ہے۔

حیدر العبادی نے اس قسم کے بیانات پرکہ عراقی فوجیوں کو بیرونی مدد حاصل رہی ہے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں تمام مراحل میں سبھی کارروائیاں عراقی فوجیوں کے ہی ہاتھوں انجام پائی ہیں۔

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا کہ صوبے نینوا میں فوجی آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسے شام سے ملنے والی سرحدوں تک پھیلایا جائے گا تاکہ عراق و شام کے درمیان داعش دہشت گردوں کی رفت و آمد کو روکا جا سکے۔

انھوں نے اعلان کیا کہ عنقریب شام کی سرحدوں پر عنہ اور راؤدہ علاقوں کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ عراق میں وزیراعظم حیدر العبادی کے حکم سے موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی اکتوبر دو ہزار سولہ میں شروع ہوئی ہے اور مشرقی موصل کو آزاد کرانے کے بعد اب مغربی موصل کو آزاد کرایا جا رہا ہے اور موصل کے اسّی فیصد سے زائد علاقوں کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا جا چکا ہے۔

دوسری جانب عراقی فوج نے مغربی موصل میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دوہ اہم علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

نینوا آپریشنل کمانڈر بریگیڈیئر عبدال الامیر رشید یاراللہ نے کہا ہے کہ مغربی موصل کے دو اہم  علاقوں المعامل اور شمالی صناعہ کو داعشیوں کے وجود سے پاک اور اہم سرکاری اداروں پر قومی پرچم لہرادیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد گروہ داعش کو عراقی فوج کے ہاتھوں سنگین شکست اٹھانے کے بعد علاقے سے پسپا ہونا پڑا ہے۔اس سے پہلے عراقی قوج کے جوانوں نے، مغربی موصل کے علاقوں وادی عکاب اور غانم السید کو داعش کے قبضے سے آزادا کرلیا تھا۔/۹۸۸/ ن ۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬