11 May 2017 - 21:01
News ID: 428017
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا : ذاتی مفادات کے اسیر حکمران عوامی مسائل حل نہیں کر سکتے، حکمرانوں کی سیاست قومی نہیں ذاتی مفادات کیلئے ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نیوز لیکس کا معاملہ دبا ہے ختم نہیں ہوا، ٹویٹ واپس لینے سے فوج کی عزت میں اضافہ ہوا ہے، آرمی چیف نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا ہے، خطے کے تینوں مسلم ممالک غلط فہمیاں دور کریں، امریکہ مسلم ممالک کو لڑانے کی سازش کر رہا ہے، ذاتی مفادات کے اسیر حکمران عوامی مسائل حل نہیں کر سکتے، حکمرانوں کی سیاست قومی نہیں ذاتی مفادات کیلئے ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ایران سے کشیدگی مسلم فوجی اتحاد کا شاخسانہ ہے، پاکستان اور ایران باہمی غلط فہمیاں دور کریں، حکومت کی کمزوری کی وجہ سے افغانستان جیسا کمزور ملک بھی پاکستان کو آنکھیں دکھا رہا ہے، اسحاق ڈار وزیر خزانہ بنیں وزیر قرضہ جات نہ بنیں، دنیاوی خداؤں نے خلق خدا کو غلام بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی آئے گا تو کوئی کسی کو غلام نہیں بنا سکے گا۔

صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابات کے نام پر ڈرامہ رچایا جاتا ہے کیونکہ الیکشن کے نتائج پہلے سے طے شدہ ہوتے ہیں، حکومتیں بنانے میں بیرونی قوتوں کا عمل دخل ختم ہونا چاہیئے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لائے بغیر قباعلی علاقے میں امن ممکن نہیں، اس لئے فاٹا ریفارمز کو منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے، نیوز لیکس پر فوج کے تحفظات دور نہ کئے گئے تو کوئی المیہ رونما ہو سکتا ہے، ن لیگ کی قیادت فوج سے بغض رکھتی ہے، خطرات میں گھرے ہوئے پاکستان کی سلامتی کے تحفظ کیلئے کسی دلیر حکمران کی ضرورت ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬