12 May 2017 - 16:20
News ID: 428026
فونت
عراقی فوج کے سربراہ :
عراقی فوج کے سربراہ نے کہا : رمضان المبارک سے قبل ہی موصل وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے پاک ہوجائےگا۔
 داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل  الغنیمی نے کہا ہے کہ موصل سے آئندہ چند روز میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود کا خاتمہ کردیا جائے گا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : رمضان المبارک سے قبل ہی موصل وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے پاک ہوجائےگا۔

عراقی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے داعش کے دہشت گردوں کے خلاف کھولے گئے نئے محاذ پر دلیرانہ انداز میں لڑتے ہوئے انہیں شہر کے محدود حصے تک دھکیل دیا ہے اور امید ہے کہ رمضان المبارک سے قبل شہر کا قبضہ چھڑاتے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوج کے نویں آرمڈ ڈویژن اور ریپڈ ریسپونس فورس کی جانب سے شہر کے شمالی حصے میں بھرپور طاقت سے  دہشت گردوں کو کچلنے کے لئے حملہ کیا جہاں تقریبا 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد شہری محصور ہیں۔

واضح رہے کہ وہابی دہشت گردوں کو امریکہ ، سعودی عرب اور اسرائیل نے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے تشکیل دیا جنھیں ترکی اور قطر کی بھی بڑے پیمانے پر مدد حاصل ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬