اقوام متحدہ نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں انٹرنیٹ چینلوں اور میسج ایپس پر عائد پابندی ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے نمائندگان برائے آزادی بیان نے ہندوستان کی نریندر مودی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر میں انٹرنیٹ نیوز چینلوں اور میسج ایپس پرعائد پابندی فوری طور پر ختم کردے۔
حکومت ہندوستان نے ایک ماہ قبل وادی کشمیر میں تمام انٹرنیٹ چینلوں کو فلٹر کردیا ہے جس کا مقصد کشمیر میں جاری مظاہروں کو دبانا اور خطے کے مظلوم عوام کی سرکوبی سے متعلق خبروں کی اشاعت کو روکنا ہے۔
اقوام متحدہ کے نمائندگان برائے آزادی بیان نے ہندوستان کے اس اقدام کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے