16 May 2017 - 13:14
News ID: 428083
فونت
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں ایک ملاقات کے دوران روسی وزیرِ خارجہ اور روسی سفیر کو دہشتگرد گروہ داعش کے بارے میں انتہائی خفیہ اور حساس ترین معلومات فراہم کیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں سابق اور حاضر سروس امریکی اہلکاروں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ یہ معلومات ایک ایسے اتحادی کی جانب سے آئی تھیں جو داعش کے اندرونی معاملات سے باخبر ہے اور اس بارے میں انٹیلی جنس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات امریکی حکام کو فراہم کرتا رہتا ہے مگر یہ معلومات صرف اہم ترین امریکی حکام کےلیے ہوتی ہیں جنہیں کسی بھی غیر متعلقہ فرد، ادارے یا کسی دوسرے ملک تک پہنچایا نہیں جاسکتا۔

وائٹ ہاؤس  کے ترجمان نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جبکہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ ملاقات کے دوران وہ بھی وہاں موجود تھے اور اس موقعے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی حکام کے ساتھ کسی قسم کی خفیہ معلومات کا تبادلہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر پہلے ہی یہ الزام  بھی ہے کہ انہوں نے اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دوران اعلی روسی حکام سے رابطے کیے تھے جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ان کے خصوصی تعلقات بھی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬