16 May 2017 - 23:12
News ID: 428093
فونت
کشمیر میں طلباء اور سکیورٹی فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
طلباء اور سکیورٹی فورسز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکے شہرسرینگر کے سری پرتاب (ایس پی) کالج اور وسطی ضلع بڈگام کے گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول اور گورنمنٹ ڈگری کالج ماگام کے طالب علموں کی پیر کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں ایک سینئر پولیس افسر سمیت متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب ایس پی کالج احاطے میں واقع ایس پی ہائر سکینڈری اسکول میں درس وتدریس کی سرگرمیاں آج چھٹے دن بھی معطل ہیں۔ ایس پی کالج کے متعدد طلباء نے آج کلاسوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کالج احاطے میں احتجاج کرنا شروع کردیا۔ احتجاجی طلباء گذشتہ چار ہفتوں کے دوران حراست میں لئے گئے طالب علموں کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔

وادی کشمیر میں ابتدائی طور پر طالب علموں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ 15 اپریل کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈگری کالج پلوامہ میں طالب علموں کے خلاف طاقت کے استعمال کے خلاف بطور احتجاج شروع ہوا ۔ تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پوری طرح سے کنٹرول میں ہے اور وادی کے بیشتر تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 15 اپریل کو ڈگری کالج پلوامہ کے طالب علموں نے کالج کے باب الداخلے کے سامنے سیکورٹی فورسز کی جانب سے ناکہ بٹھانے کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے کالج احاطے کے اندر گھس کر شدید لاٹھی چارج، ٹیئر گیس اور پیلٹ کی شیلنگ کرکے قریب 60 طالب علموں کو زخمی کردیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬