18 May 2017 - 11:30
News ID: 428110
فونت
کشمیر میں ہندوستانی فورسز نے ضلع شوپیاں میں کارروائی کے دوران خواتین سمیت۱۰۰سے زائد افراد کو زخمی کردیا۔
کشمیر میں کشیدگی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں ہندوستانی فورسز نے ضلع شوپیاں میں کارروائی کے دوران خواتین سمیت100سے زائد افراد کو زخمی کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوستانی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے علاقے ہیف شرمال کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کی، سکیورٹی اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر عوام کو پریشان اور زد کوب کیا اور مارپیٹ کے نتیجے میں50 سے زائد خواتین اور بچوں سمیت100سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہندوستانی فورسزکے اہلکارو ں نے اس دوران معراج احمد گنائی اور خوشحال حامد نامی 2 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، لوگوں نے سڑکوں پر آکر فوجی آپریشن کے خلاف زبردست مظاہرے کیے۔

ہندوستانی فورسزکے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے پیلٹ فائرنگ کی جس سے مزید کئی افراد زخمی ہوگئے۔

پیلٹ فائرنگ سے زخمی 20افرادکو پلوامہ، اسلام آباد اور زینہ پورہ کے اسپتالوں میں داخل کیاگیاجبکہ ایک شدید زخمی کو سری نگر کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬