19 May 2017 - 18:43
News ID: 428132
فونت
فیڈریکا موگرینی :
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ نے ایران کی جانب سے بین الاقوامی وعدوں منجملہ ایٹمی معاہدے کی مکمل پابندی کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
فیڈریکا موگرینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں ایران کے ساتھ یورپی یونین کے تعاون کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ایران میں سرمایہ کاری اور مختلف میدانوں میں ایران کے ساتھ تعاون کی بھرپور یقین دہانی اور ٹھوس وعدے کئے گئے ہیں۔

فیڈریگا موگرینی نے کہا کہ یورپ کے چھے یا سات کمشنروں نے ایرانی حکام کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے  بارے میں بات چیت کی ہے۔

انہوں نے ایران میں صدارتی انتخابات سے چند گھنٹے قبل ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے اور ایشیا کا اہم کردار کا حامل ملک ہے اور یورپ، ایران کے انتخابات کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬