19 May 2017 - 19:26
News ID: 428136
فونت
آیت اللہ احمد جنتی :
ماہرین اسمبلی کے سربراہ نے کہا : قوم نے انتخابات میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامی کے حکم کی تعمیل کی ہے۔
آیت اللہ احمد جنتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ اسلامی ایران کے ماہرین اسمبلی کے سربراہ آیت اللہ احمد جنتی نے آج بروز جمعہ ایران میں صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ملک میں جاری 12ویں صدارتی انتخابات میں عوام کی پرجوش شرکت پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا : قوم نے انتخابات میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامی کے حکم کی تعمیل کی ہے۔

انہوں نے عوام کا اپنے رہبر کے منشی کی پیروی کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایرانی عوام گذشتہ سے اب تک بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) اور قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ خامنہ ای  کی ہدایات کے مطابق اور اپنے فرائض ایمان داری کے ساتھ صدراتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ انتخابات میں شرکت کرنا قومی اور مذہبی فریضہ ہے۔

آیت اللہ احمد جنتی نے ایران کی ترقی و بقا کا سبب شہدا کا پاک خون جانا ہے اور بیان کیا : ہمیں امید ہے کہ صدراتی انتخابات مثبت اثر اور برکات کے ساتھ ہے کیونکہ ایسے انتخابات ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے اور ہمیں شہداء کے خون کو محفوظ اور ان کے راستے کو جاری رہنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ ایران میں صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے آغاز صبح آٹھ بجے سے ہوا ہے اور عوام کی طرف سے مسلسل شرکت کی وجہ سے مزید دو گھنٹہ وقت میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

اس دورے کے صدارتی انتخابات میں عوام کی شرکت دوسرے ادوار کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ ایران بھر میں صدارتی انتخابات کے لئے 63 ہزار 500 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں تا کہ ایرانی عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬