![حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی](/Original/1395/08/01/IMG12004619.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف عراق کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبے میں جو فاطمہ کبری امام بارگاہ میں کثیر نمازیوں کی شرکت میں منعقد ہوا ، داعش کے مقابل عراقی کی مجاھدین کی حالیہ پیروزی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا: مغربی موصل کا فقط ۱۰ پرسنٹ حصہ اب داعش کے قبضے میں ہے کہ عراقی مجاھدین عنقریب اسے بھی داعش کے چنگل سے چھڑا لیں گے ۔
انہوں نے عرب ، مسلم اور امریکی حکمراں کی شرکت میں سعودیہ کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے اجلاس کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس اجلاس کا مقصد اسلامی جمهوریہ ایران کے خلاف نیٹو کی تشکیل اور خلیجی ممالک کے سرمایہ کو غارت کرنا ہے ۔
نجف اشرف عراق کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا کی موجودہ صورت حال تشویشناک ہے کہا: ہم مستقبل میں دنیا میں بڑی سیاسی تبدیلی کے شاھد ہوں گے ۔
انہوں نے عراق طلباء کے امتحانات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عراقی ایجوکیشن بورڈ ماہ مبارک میں ہونے والے امتحانات کے سلسلے میں مناسب امکانات فراہم کریں تاکہ طلباء کے روزہ کے ساتھ اپنے امتحانات دے سکیں ۔
واضح رہے کہ عرب ، اسلامی نیز امریکی حکمراں اجلاس ، امریکی صدر جمھوریہ ڈونالڈ ٹرمپ کی شرکت میں کل اتوار سے سعودی کے دارالحکومت ریاض میں شروع ہو رہا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۳