21 May 2017 - 14:43
News ID: 428160
فونت
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک بار پھر دہشتگردوں کی جانب سے دہشتگردانہ کارروائی میں چالیس کے قریب افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
عراق و شام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک بار پھر دہشتگردوں کی جانب سے دہشتگردانہ کارروائی میں چالیس کے قریب افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دارلحکومت بغداد میں خودکش حملہ آوروں نے ایک پولیس چوکی کو دو کار بم دھماکوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 18 افراد شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ دھماکوں کی ذمہ داری فوری طور پر کسی دہشتگرد  گروہ نے قبول نہیں کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬