رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ حجت الاسلام ہاشم موسوی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ امت مسلمہ کو ہوشیار اور بیدار رہنے کی ضرورت ہے مسلمان ممالک کے حکمران ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے امت مسلمہ کو مسلک کے نام پر آپس میں دست وگریباں کرنے کی ناپاک سازش کر رہے ہیں۔
انہوں نے بیان کیا : سعودی عرب کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کا بہترین دوست اور اسے خدا کا بہترین بندہ قرار دیا جانا واضح کرتا ہے کہ امت مسلمہ کو غلام بنانے کا پروگرام بنا لیا گیا ہے ریاض میں ہونے والے مسلم ممالک کے اجلاس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کر رہا ہے جس سے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ اسلامی عسکری اتحاد کا اصل سربراہ بھی امریکہ ہے جو اسرائیل کو مسلم ممالک سے تسلیم کروانے کی اہم زمہ داری انجام دے گی۔
انہوں نے مزید کہا : ان تمام حالات میں نواز حکومت اس اتحاد میں شامل ہوکر پاکستان کو اپنی رشتہ داریوں کی بھینٹ چڑھا رہا ہے حکومت یہ واضح کریں کہ اس عسکری اتحاد میں شمولیت سے پاکستان اور پاکستانی عوام کو کیا فائدہ حاصل ہو گا اس میں ہمارا نیشنل انٹرسٹ کیا ہے کیا یہ اتحاد عالم اسلام کے اہم ترین مسائل مقبوضہ جموں وکشمیر اور بیت المقدس کی آزادی میں کردار ادا کرے گا اگر اسلامی عسکری اتحاد مسئلہ کشمیر اور فلسطین جو خطے کے تمام مسائل کا جڑ ہے کو سب سے پہلے حل کرے گا تو ہم اس اتحاد کی حمایت کرینگے چاہے کوئی بھی اسکا مخالف ہو۔
انہوں نے بیان کیا : لیکن اگر یہ اتحاد ان اصل ایشوز کی بجائے اپنی طرف سے اپنے مخالفین کو دہشت گرد قرار دے کر ان کے خلاف کارروائی کریگی اس میں شامل ہونا ایک تاریخی غلطی ہوگی ان تمام حالات میں پاکستان کی عوام اور سیاسی پارٹیوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ وطن عزیز کو حکمران شریف خاندان کی ذاتی خواہشات کی بھینٹ نہ چڑھنے دیں اور مشترکہ جدوجہد اور لائحہ عمل کے زریعے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/