23 May 2017 - 14:28
News ID: 428199
فونت
سعودی عرب نے آل سعود کی ہدایت پر متنازعہ ہندوستانی مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اس ملک کی شہریت دیدی۔
ذاکر نائیک و شاہ سلمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے متنازعہ ہندوستانی مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اس ملک کی شہریت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف مقدمات اور انٹرپول کے ہاتھوں گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر سعودی شاہ سلمان کی ہدایت پر بھارت کے ذاکر نائیک کو سعودی عرب کی شہریت دیدی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق 51 سالہ ذاکر نائیک کو شہریت دینے کا مقصد انہیں انٹرپول کے ہاتھوں گرفتاری سے بچانا ہے کیونکہ بھارتی حکومت ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاﺅنڈیشن پر پابندی لگا رہی ہے جبکہ ان پر بھارت میں نوجوانوں کو جہاد اور دہشتگردی پر اکسانے کے الزامات پر مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ ذاکر نائیک ہندوستان میں وہابی دہشت گردی کو فروغ دینے میں پیش قدم رہے ہیں اور ان کا مقصد ہندوستان میں دوسرے ممالک کی طرح مسلمانوں کے درمیان اختلاف پھیلانا ہے، وہ یہ منصوبے سعودی عرب اور امریکا کی طرف سے فنڈینگ پر انجام دے رہے تھے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬