23 May 2017 - 18:57
News ID: 428201
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا : اسلامی نیٹو کا مقصد ایران کے خلاف مورچہ بندی ہے اس لئے راحیل شریف مسلم عسکری اتحاد سے الگ ہو جائیں، ہمارے حکمران پاکستان مخالف عالمی سازشوں کا حصہ بن چکے ہیں ۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کا امریکی صدر کے سامنے فدویانہ کردار شرمناک ہے۔

انہوں نے بیان کیا : ٹرمپ اسلحہ بیچنے اور امت میں نفاق کے بیج بونے سعودی عرب گیا تھا۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کو پھانسی دی جائے، ریاض کانفرنس میں نواز شریف کو تقریر کا موقع نہ ملنے سے پاکستان کی سبکی ہوئی ہے، ثابت ہو گیا ہے کہ عالمی مسلم فوجی اتحاد دہشتگردی نہیں ایران کیخلاف ہے، ریاض کانفرنس میں ایران نہیں اسرائیل کیخلاف بات ہونی چاہیئے تھی۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے ریاست کو غریب عوام کیلئے سوتیلی ماں بنا دیا ہے، نئے بجٹ میں ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس کا بجٹ بڑھانے کی بجائے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا جائے، پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائے۔

حامد رضا نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے یہود و نصاریٰ کو اپنا دوست بنا لیا ہے، اسلامی نیٹو کا مقصد ایران کے خلاف مورچہ بندی ہے اس لئے راحیل شریف مسلم عسکری اتحاد سے الگ ہو جائیں، ہمارے حکمران پاکستان مخالف عالمی سازشوں کا حصہ بن چکے ہیں، جے آئی ٹی پاناما معاملے کو گول نہیں کرسکتی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬