23 May 2017 - 21:50
News ID: 428208
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر اور ان کے حامیوں پر آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے حملے کی مذمت کرتی ہے ۔
بهرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں بحرین کے علاقے الدراز میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے احتجاج کرنے والوں پر تشدد اور نامور عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ پر حملے اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے بیان کیا : بحرینی حکومت نے شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ اور دسیوں بے گناہ شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کرکے بحرین کی صورتحال کو پہلے سے بھی زیادہ پیچیدہ بنا دیا ہے ۔

بہرام قاسمی نے تاکید کی : بحرینی سیکورٹی اہلکار پُرامن مظاہروں میں شریک شہریوں پر تشدد اور آیت اللہ شیخ قاسم کے گھر پر حملہ کر کے بڑی غلطی کے شکار ہوئے ہیں۔

انہوں نے بحرین میں ریاست کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا : عوام پر حفاظتی اقدامات مسلط کرنے سے بحرین میں جاری بحران کو حل نہیں کیا جاسکتا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے بحرینی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے حملے کو شاہی حکومت کے اندازوں کی غلطی قراردیا اور کہا : بحرینی عوام کی سرکوبی اور مسلکی تعصبات اور فرقہ واریت کو ہوا دینے سے اس ملک کے بحران کو حل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ 

انہوں بحرینی حکام کو خبردار کیا : نہتے شہریوں بالخصوص آیت اللہ شیخ قاسم جیسے نامور عالم دین اور مذہبی رہنماوں پر تشدد اور جبر کے بجائے حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے پُرامن راستہ اپنائیں اور تمام فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے سے مسائل کا حل نکالیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی فوج اور سیکورٹی اہلکاروں نے منامہ کے علاقے الدراز میں مظاہرین پر حملہ کرکے متعدد شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے جبکہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ان کو گھرمیں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بحرین کی ایک نام نہاد عدالت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد عوامی مظاہروں میں پرجوش شدت آگئی۔

گذشتہ جون میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردئے جانے کے بعد سے بڑی تعداد میں بحرینی شہری الدراز کے علاقے میں ان کے گھر کے باہر ان کی حمایت میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۶۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬