شامی فوج نے ایک کارروائی میں داعش دہشت گرد گروہ کے نام نہاد وزیر جنگ کو ہلاک کر دیا ہے
![داعش](/Original/1395/08/01/IMG22450347.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے مشرقی حلب میں داعش کےنام نہاد وزیر جنگ اور اس گروہ کے دو سینیئر کمانڈروں کو ہلاک کر دیا ۔
ہلاک ہونے والے داعش کمانڈروں کا نام سفیان محمد عبوش اور ابواحمد الکفیر العباجی تھا۔ ان کارروائیوں میں شامی فوج نے داعش کے انیس ٹینک ، گیارہ کار بم اور جنگی ساز و سامان کے نو گوداموں کو تباہ کر دیا ۔
شامی فوجی جراح فوجی اڈے کا کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں لینے اور حلب کے مشرقی مضافات کے کچھ دیہاتوں کو آزاد کرانے میں کامیاب رہے ۔
دوسری جانب دیرالزور شہر کے الجورہ محلے پر دہشت گردوں کے میزائلی حملوں میں ایک بچہ جاں بحق اور پانچ بچے زخمی ہوگئے۔
شامی فوج نے گذشتہ چھے مہینے میں داعش کے خلاف شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کئی بڑے شہروں کو آزاد کرا لیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے