رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اپنے پریس کانفرنس سے خطاب میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ٹرمپ انتہائی ہوشیاری اور مسلمان ممالک کے باہمی آختلاف سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امت کو آپس میں لڑانے اور یہودی ریاست کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ پاناما لیکس پر سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہئے، دو ماہ کے اندر اندر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ھو جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار نہ رکھ سکی تو ٹرمپ جیسے خناس اور یہودی موقع کی تلاش میں رہتے ہیں کہ امت میں اختلاف ڈال کر ان کو کمزور کیا جائے اور اسرائیل کو مضبوط کیا جائے۔
انہوں نے بیان کیا : ٹرمپ کا پہلا بیرون ملک دورہ ہے ہی اسی مقصد کے لئے، ریاض میں خطاب کے دوران اس نے صرف مسلمانوں کو دہشت گرد کہا ہے اسے ہندووں اور یہودیوں کی دہشتگردی یاد نہیں آئی ۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : دہشت گردی کے شکار کشمیر و فلسطین کا ذکر تک نہ کیا ، انڈیا کے ساتھ ہمدردی اور پاکستان کو اپنی تقریر میں سرے سے نظر انداز کرنا انتہائی قابل مذمت ہے ۔
انہوں نے بیان کیا :مسلمانوں اور عربوں کا اصل دشمن اسرائیل ہے اس کے خلاف ریاض کانفرنس میں ایک جملہ بھی نہ کہنا عرب عوام اور امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے تاکید کی : ٹرمپ انتہائی ہوشیاری اور مسلمان ممالک کے باہمی آختلاف سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امت کو آپس میں لڑانے اور یہودی ریاست کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/