29 May 2017 - 14:53
News ID: 428294
فونت
بحرین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے انقلاب بحرین کے معنوی پیشوا کو آل خلیفہ سے نجات دلانے کیلئے ایک تحریک شروع کردی ہے ۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے انسانی حقوق کے کارکنوں نےآیت اللہ شیخ قاسم کو نجات دو کے عنوان سے ایک تحریک شروع کی ہے۔ یہ تحریک شیخ عیسی قاسم کے دفاع  میں جو بحرین کے پرامن احتجاج اور مظاہروں کی علامت ہے، کیلئے آج منگل کے روز سے باقاعدہ شروع ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ بحرینی فوجیوں نے گزشتہ منگل کو الدراز میں شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے 6 عام شہریوں کو شہید جبکہ سینکڑوں افراد کو زخمی اور پابند سلاسل کیا تھا۔

شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ سے ان کے حامیوں کے تمام رابطے منقطع ہو گئے ہیں لہذا تاحال ان کی صحت و سلامتی کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

نام نہاد بحرینی عدلیہ نے شیخ عیسی قاسم پر جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے ایک سال کے لئے نظر بند اور ان کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ جاری کیا تھا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬