رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید حسن موسوی نے ھندوستانی فورسز کے ساتھ مسلح تصادم کے دوران حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد بٹ اور اُن کے ساتھیوں کے مارے جانے پر اپنے صادر کردہ پیغام میں کہا: حریت پسند عساکر کی شہادتیں قوم کے جذبۂ مزاحمت کو غیر متزلزل بناتی ہیں اور اپنے آج کو قوم کے کل پر قربان کرنے والے جانبازوں کا جذبہ حق و حریت ہی رواں جدوجہد کی حقیقی روح ہے۔
انہوں نے خانقاہ ترال کے مولانا عاقب احمد کی دلدوز شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر تصادم آرائی کے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی فورسز کا مشغلہ بن چکا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حریت پسند عساکر کو مارنے سے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کے خاتمے کی امید بے معنی اور غیر منطقی ہے ، ھندوستان کی ضد اور ہٹ دھرمی کشمیری نوجوانوں کو عسکریت کے صفوں میں شامل ہونے کے لئے مجبور کرتی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰