30 May 2017 - 14:51
News ID: 428305
فونت
حیدر العبادی :
عراق کے وزيراعظم نے اعلان کیا : دہشت گرد تکفیری گروہ داعش پر فتح و کامیابی کا وقت بہت قریب پہنچ گیا ہے ۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزيراعظم حیدر العبادی نے موصل کے دورے کے دوران کہا ہے کہ عراق کے رضاکار دستے شام کی سرحد تک پہنچ گئے ہیں اور داعش کی امداد کے تمام راستوں کو کاٹ دیا گیا ہے ہم داعش پر فتح کا عنقریب اعلان کریں گے۔

عراقی وزیر اعظم نے اس موقع پر عراقی فورسز اور عراق کے غیور اور بہادر رضاکار دستوں کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے غیور اور بہادر جوانوں نے ملک کو تکفیری دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے۔

حیدر العبادی نے کہا کہ عراقی فورسز نے داعش کو شکست سے دوچار کرکے عراقی قوم کو سرافراز اور سربلند کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬