01 June 2017 - 18:01
News ID: 428346
فونت
شام کے شمالی علاقے الرقہ پر امریکی اتحاد کے حملے میں سات عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
 امریکی اتحاد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام مخالف مسلح گروہوں کے کوآرڈینیشن مرکز نے بھی اعلان کیا ہے کہ شام کے شمالی شہر الرقہ کے علاقے الجامع القدیم پر دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے نام نہاد اتحاد کے حملے میں کم از کم سات عام شہری مارے گئے ہیں۔

امریکی طیاروں نے گذشتہ ہفتے بھی الرقہ کے مغرب میں التارود اور دبسی عنفان پر بمباری کی تھی جس میں اٹھارہ عام شہری مارے گئے تھے۔

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بقول ان کے کہ عراق و شام میں دہشت گردوں کے خلاف انجام پانے والے حملوں میں عام شہریوں کو بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا ایک مجبوری ہے، دعوی کیا کہ امریکہ مشرق وسطی کے ان ملکوں میں عام شہریوں کے جانی نقصان کی روک تھام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬