02 June 2017 - 17:45
News ID: 428360
فونت
شام میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائی تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
داعش دہشتگرد

رسا نیوز ایجنسی کی المنار سے رپورٹ کے مطابق ، شام کے صوبہ دیرالزور میں شامی فوج کے آپریشن میں 50 سے زائد تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے صوبہ دیر الزور کے اطراف میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر صوبہ حمص میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے ایک فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ شام میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا علاج و معالجہ کرنا مقدس ترین عمل ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی فوجی یونٹ کے امدادی امور کے عہدیدار کامیسا نے کہا ہے کہ شام میں زخمی ہونے والے دہشت گرد، اسرائیلی فوجیوں کی مانند ہیں۔

 اسرائیل کے اس عہدیدار نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ شام میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر علاج و معالجہ کیا جاتا ہے اور ان کے علاج میں جدید ترین طبی آلات و وسائل کو استعمال کیا جاتا ہے۔

اب تک صیہونی فوج کے طبی عملے کی جانب سے شام میں زخمی ہونے والے تین ہزار سے زائد دہشت گردوں کا علاج کیا جا چکا ہے جنھیں ٹھیک ہونے پر حکومت شام کے خلاف جنگ کے لئے دوبارہ روانہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرئیل شام میں دہش گردوں کی بھرپور مدد و حمایت کر رہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬