08 June 2017 - 22:35
News ID: 428450
فونت
حیدرآباد شہر کے مسلمانوں کی اسمبلی کے جنرل سیکرٹری اسد الدین اویسی نے دہشتگردوں کی جانب سے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مرقد پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اسدالدین اویسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے حیدرآباد شہر کے مسلمانوں کی اسمبلی کے جنرل سیکرٹری اسد الدین اویسی نے دہشتگردوں کی جانب سے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مرقد پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ہندوستانی اینڈیا ٹی وی چینل کے سربراہ رجت شرما نے ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے دہشتگرد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اور ایرانی قوم اور حکومت بالخصوص سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدری کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحبت یابی کے لئے دعا کی۔

یاد رہے کہ چار مسلح افراد نے آج تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے داخلی دروازے پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ابتدائی نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

پارلیمنٹ پر فائرنگ کے چند لمحے بعد ہی فائرنگ کا دوسرا واقعہ پیش آیا جس میں تین مسلح افراد نے تہران کے جنوبی علاقے میں واقع بانی عظیم اسلامی انقلاب امام خمینی (رح) کے روضے کے باہر فائرنگ کردی۔

ایران کے ادارہ لیگل میڈیکل کے مطابق تہران کے دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬