08 June 2017 - 22:12
News ID: 428455
فونت
بشار اسد نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کل تہران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حجت الاسلام حسن روحانی و بشار اسد

 بشار اسد نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کل تہران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کل تہران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر بشار اسد نے اس گفتگو میں کل تہران میں دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونےو الوں کے لواحقین ،ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے تعزیت اور تسلیت پیش کی۔

بشار اسد نے کہا کہ شام دہشت گردانہ حملوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

صدر حسن روحانین نے بھی اس گفتگو میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کی بزدلانہ کاررواغی کا جواب شام کے میدان جنگ میں دیا جائے گا ۔

انہوں نے تاکید کی : دہشت گردوں کے اس بزدلانہ اقدام سے ایرانی حکومت اور ایرانی قوم کے عزم میں کوئی خلل پیدا نہیں ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬