رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی کی تہران میں ایرانی پارلیمینٹ اور امام خمینیؒ کے مزار پرخود کش حملے کی شدید مذمت ۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ تہران پارلیمنٹ اور امام خمینیؒ کے مزار اقدس پر دہشتگردی ایک بزدلانہ اقدام ہے جس کا مقصد تہران میں افراتفری اور امن وامان کو سبوتاژ کرنا مقصود ہے ۔
حجت الاسلام عارف واحدی کا کہناتھا کہ گذشتہ کئی برسوں سے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم ممالک بالخصوص پاکستان ،عراق ،ایران ،افغانستان شام یمن اور بحرین سمیت دیگر مسلم ممالک میں میں منظم دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور مسلم مخالف قوتیں مسلم ممالک کے مابین اختلافات کو ہوا دے کراپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں جسے اتحاد و وحدت کے ذریعے ناکام بنانے کی ضرورت ہے ۔
حجت الاسلام عارف واحدی کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک کومتحد ہو کر دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل تیار کرکے اس پر عمل پیرا ہو نے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اسلام دشمن عناصرکے عزائم خاک میں ملائے جا سکیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/