09 June 2017 - 12:57
News ID: 428459
فونت
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی :
شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے صدر نے کہا : تہران دہشت گردانہ حملہ انتہائی بذدلانہ اقدام ہے جو ماہ مبارک رمضان کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف ہے ۔
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے صدر حجت الاسلام سید ناظر عبا س تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ تہران میں ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر ہونے والے حملے کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : دہشت گردی کی یہ کاروائی ایرانی عوام کے حو صلے پشت نہیں کر سکتی دہشت گردوں کا یہ حملہ انتہائی بذدلانہ اقدام ہے جس کا مقصد تہر ان میں افرا تفری اور امن وامان کو سبوتار کرنا اور ماہ مبارک رمضان کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : گز شتہ دنوں سعودی عرب ریاض میں ہونے والی اسلامی سر براہی کانفرنس میں امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران کو تنہاں کرنے کہ حوالے سے جاری بیان اور ایران میں دہشت گردی کی کاروائی کا ہونا ا س بیان کا تسلسل ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : امر یکہ اور اسرائیل ایران کے دیرانہ دشمن ہیں جن کی ہمیشہ سے ہی کو شیش رہی ہے کہ ایرانی انقلاب کو ختم کر دیا جائے اور پوری دنیا میں اسرائیل اوراس کے حقوق کومسلمانوں پرمسلط کیا جائے تہران میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات نے اسرائیل ،امریکہ اور سعودی عرب کا چہرہ پوری دنیا میں عیاں کردیا ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : دراصل یہ حملہ اسلام دشمن قوتو ں کی ناکامی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے ہے جسے پوری دنیا کے مسلمان اتحاد اور وحدت کے زر یعے ناکام بنائیں گے ساتھ ہی ساتھ تمام مسلم ممالک کو بھی چائیے کہ متحد ہوکر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں تا کہ پوری دنیامیں مسلمانوں کے خلاف ہونے والی شازشوں کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جا سکیں اور ان اسلام دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملائے جا سکیں دہشت گردوں کا کسی مذہب یا فرقے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ استعمار کے ایجنٹ ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬