رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاستی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے وادی کو غیر یقینی صورتحال سے باہر نکالنے کے لئے مذاکرات کو واحد راستہ قرار دیا ہے۔
دوسری جانب ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں دو دنوں تک معطل رہنے والی ریل سروس آج اتوار کی صبح بحال کردی گئی۔
ریل سروس جمعہ کو سری نگر کے مضافاتی علاقہ رنگریٹ میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک 25 سالہ نوجوان نصیر احمد شیخ اور جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے آرونی میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مسلح جھڑپ کے مقام پر شہری ہلاکتوں کے بعد احتیاطی اقدامات کے طور پر معطل کردی گئی تھی۔
ادھرجنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے اعجاز احمد ملک نامی ایک شہری کوگولیاں مارکر ہلاک کردیا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز احمد کو اس کے گھر باہر گولیاں مارکر شدید زخمی کردیا گيا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں ہلاک ہو گيا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/