19 June 2017 - 19:25
News ID: 428621
فونت
حجت الاسلام مختار احمد امامی:
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ قبلہ اول کی آزادی کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کیخلاف ملک بھر ایم ڈبلیو ایم ۲۳ جون بمطابق ۲۷ رمضان المبارک جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے موقع پر بعد از نماز جمعہ احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کریگی۔
حجت الاسلام شیخ مختار احمد امامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مختار امامی نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھر ایم ڈبلیو ایم 23 جون 2017ء بمطابق 27 رمضان المبارک جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے موقع پر بعد از نماز جمعہ احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کرے گی، یوم القدس کے اجتماعات میں شیعہ سنی مشترکہ طور پر شریک ہوں گے، اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں القدس کانفرنسز بھی منعقد کی جائیں گی، جن میں ملک کی نامور سیاسی و مذہبی شخصیات اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے، کانفرنسز کے انعقاد کا مقصد فلسطین پر اسرائیلی مظالم سے لوگوں کا آگاہ کرنا ہے۔ اپنے بیان میں علامہ مختار امامی نے کہا کہ مسلمانوں کے ازلی دشمن اور قبلہ اول پر قابض اسرائیل کی نابودی کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ مسلمانوں کے سارے اتحاد عالم اسلام کی پسپائی کیلئے وجود میں آتے ہیں، مگر اسرائیل کی ننگی جارحیت کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کیلئے بھی تیار نہیں۔

حجت الاسلام امامی نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی مسلمانوں پر قرض ہے، عالم اسلام کو تفرقوں میں الجھا کر اسرائیل اور اسلام دشمن طاقتوں کی معاونت کی جا رہی ہے، مسلکی نظریات کو ابھارا اور حقیقی اسلام کو دبایا جا رہا ہے، جو عالم اسلام کے زوال کا سب سے بڑا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی یلغار کے پیچھے امریکہ، برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک کی سازشیں کار فرما ہیں، استعماری قوتیں ہماری وحدت کو پارہ پارہ کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوم القدس مظلوم فلسطنیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے، جسے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، غزہ کے محاصرے اور مظلوم مسلمانوں کے آئے روز قتل عام پر خاموشی امت مسلمہ کی غیرت و حمیت پر بدنما داغ ہے، قائداعظمؒ نے فلسطنیوں کی حمایت کرکے پاکستان کا مؤقف واضح کر دیا تھا، مظلوم فلسطینوں کی حمایت میں گھروں سے نکلنا ہر شخص کا شرعی فریضہ ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬