22 June 2017 - 17:18
News ID: 428665
فونت
داعش نے موصل کی تاریخی النوری مسجد کو شہید اور اس میں قید ساٹھ خاندانوں کو جاں بحق کر دیا۔
 النوری مسجد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق داعش نے عراق کی تاریخی النوری مسجد اور آٹھ سو سال قدیم الحدباء مینار کو دھماکے سے اڑا دیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں ساٹھ خاندان بھی جاں بحق ہوگئے جنھیں داعش نے مسجد کے اندر قید کر دیا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عراقی فوجی اس تاریخی مسجد کے قریب پہنچ چکے تھے اور مسجد سے صرف پچاس میٹر کے فاصلے پر تھے۔

موصل کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ داعش نے مسجد اور اس کے آٹھ سو سال قدیم الحدباء مینار کو دھماکے سے اڑانے سے پہلے موصل کے ساٹھ خاندانوں کو جو جان بچا کر اس علاقے سے بھاگنے کی کوشش کررہے تھے گرفتار کر کے مسجد کے اندر بند کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں مسجد میں موجود ساٹھ خاندان بھی جاں بحق ہوگئے۔

عراقی فوجیوں کے داعش کے اڈوں کے قریب پہنچنے کے بعد سے دہشت گردوں نے اسپتالوں ، مسجدوں اور شہر کی دیگر تنصیبات کو تباہ و برباد کرنا شروع کر دیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬