رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر حجت الاسلام حسین مسعودی نے کہا کہ پارہ چنار، کوئٹہ، کراچی اور دیگر مقامات پر ہونیوالی دہشت گردی حکومت اور ریاستی اداروں کی ناکامی کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے وضاحت کی : ہمارے حکمرانوں کی لاپرواہی کی وجہ سے دہشت گرد مزید مضبوط ہورہے ہیں، جو کہ ملکی سلامتی کیلئے حکمران اور ریاستی ادارے غیر فعالی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
انہوں نے بیان کیا : پارہ چنار اور کرم ایجنسی کے وہ علاقے جہاں شیعہ آبادیاں ہیں وہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، لیکن حکمرانوں کی طرف سے دہشت گردی کے سدباب کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اور دہشت گرد ٹولہ کرم ایجنسی اور پارہ چنار کے عوام کی آواز کو نہیں دبا سکتا اور پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات کرم ایجنسی اور پارہ چنار کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔
بعد ازاں انہوں نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کے ساتھ مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/