25 June 2017 - 22:01
News ID: 428704
فونت
لیاقت بلوچ :
قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا : فلسطین اور کشمیر کی آزادی فلسطینیوں اور کشمیریوں کا بنیادی انسانی حق ہے، جب تک یہ مسئلے حل نہیں کیے جاتے عالمی امن قائم نہیں ہوگا ۔
لیاقت بلوچ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جامعہ مسجد فاطمہ الزہراؑ گلبرگ اور گوپال نگر میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے پارا چنار، کوئٹہ اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی نئی لہر اور واقعات باعث تشویش ہیں، پاکستان دشمن قوتیں استعماری ایجنڈا کی مدد کیلئے دہشتگردی کرا رہی ہیں، ہمیں یقین ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمہ میں کامیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ 27 رمضان المبارک کو کلمہ و قرآن کے نفاذ کی بنیاد پر تحریک پاکستان کے نتیجہ میں اللہ نے آزادی عطا کی، غلبہ دین، نظام مصطفی (ص) ہی پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کا ضامن ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی فلسطینیوں اور کشمیریوں کا بنیادی انسانی حق ہے، جب تک یہ مسئلے حل نہیں کیے جاتے عالمی امن قائم نہیں ہوگا اور اسرائیل کی سرپرست قوتیں عالم اسلام کو تقسیم کرنے کا شیطانی کھیل جاری رکھیں گی، قبلہ اول کی بازیابی کیلئے عالم اسلام متحد ہو جائے، اتحاد امت درد مشترک اور قدر مشترک کا جذبہ ہی نجات کی راہ ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ ایم این اے جمشید دستی کی عدالت سے ضمانت کے باوجود دوبارہ گرفتاری آمرانہ، فسطائی اقدام ہے، پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور انتقامی کاروائی بند کرے۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں ایم پی اے کی گاڑی سے ٹریفک پولیس اہلکار کی ہلاکت بڑا المیہ ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬