27 June 2017 - 11:51
News ID: 428735
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا : سانحہ پاراچنارپر ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی نے آج ہمیں ایک مرتبہ پھر اس مقام پر دھرنا دینے پر مجبورکیا ہے۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے وارثان شہدائے پاراچنار کے تین روز سے جاری احتجاجی دھرنے اور ان کے مطالبات کی حمایت میں اسلام آباد پریس کلب کے باہر قائم دھرنا کیمپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پاراچنارپر ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی نے آج ہمیں ایک مرتبہ پھر اس مقام پر دھرنا دینے پر مجبورکیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : افسوس کا مقام ہے کہ سانحہ پاراچنار کو تین روز گزرگئے لیکن کسی حکومتی یا عسکری شخصیت کو متاثری کی داد رسی کی توفیق حاصل نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ احتجاجی دھرناعلامتی نہیں بلکہ  پاراچنار میں گذشتہ تین روز سے جاری دھرنے اور وہاں کے عوام کے مطالبات کی منظوری سے مشروط ہے، جب تک پاراچنار کے غیور عوام دھرنے سے نہیں اٹھیں گے ہم بھی نہیں اٹھیں گے ۔

انہوں نے بیان کیا : پوری قوم گھروں سے نکلنے کیلئے تیار رہے،  اور حکمرانوں اور ریاستی اداروں کی جانب سے  مطالبات کی منظوری میں تاخیر کے نتیجے میں دھرنا کا یہ سلسلہ پورے ملک کے طول عرض میں پھیل جائے گا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان کے تمام شیعہ صرف دو گھنٹے کیلئے پورے پاکستان میں اپنے گھروں سے نکلنے کیلئے تیار ہیں ؟؟؟؟ جس پر تمام شرکاء نے لبیک یاحسینؑ کے فلک شگاف نعروں سے تائید کا اعلان کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬