27 June 2017 - 12:23
News ID: 428738
فونت
حیدر العبادی :
عراق کے وزیراعظم نے کہا : عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران ہی عراقی قوم کو سکیورٹی فورسز کی کامیابی کی اچھی خبریں ملیں گی۔
حیدر العبادی

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کل رات اعلان کیا کہ صوبہ نینوا کے مرکزی شہرموصل کی سرکاری طورپرآزادی کا اعلان بہت جلد ہو جائیگا اور ایک چھوٹے سے علاقے کے علاوہ پورے موصل کا کنٹرول عراقی فوج کے ہاتھ میں آگیا ہے۔

عراق کے وزیراعظم نے عراق کی فوج اور رضاکار فورسزکی دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئےعراقی عوام  سے وعدہ کیا کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران ہی عراقی قوم کو سکیورٹی فورسز کی کامیابی کی اچھی خبریں ملیں گی۔

عراق کی فوج  نے کل رات ایک بیان جاری کرکے کہا کہ موصل شہر کے قدیم علاقے میں جھڑپیں ختم ہونے والی ہیں اور دہشتگرد گروہ داعش کے دہشتگرد صرف چند گلیوں اور گھروں سے مزاحمت کر رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬