27 June 2017 - 23:25
News ID: 428742
فونت
داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد نے ایک بار پھر شام کے علاقے دیرالزور میں بیالیس بے گناہوں کا قتل عام کر دیا۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دیرالزور میں داعش کی ایک جیل پر بمباری کر کے شام کے بیالیس بے گناہ شہریوں کو قتل کر دیا۔

یہ شامی شہری داعش کی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے تھے۔

زخمیوں کی نازک حالت کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

عینی شاہدین نے شام کے شہر الرقہ پر بھی امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں کی خبر دی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امریکی اتحاد کے جنگی طیارے شہر رقہ میں داعش کے اڈوں کے بجائے لوگوں کے گھروں پر بمباری کر رہے ہیں۔

ان حملوں میں اب تک ایک بڑی تعداد جاں بحق اور زخمی ہو چکی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬