رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل کی تاریخی مسجد جہاں ابوبکر بغدادی نے منبر سے اپنی باطل خلافت کا علان کیا تھا اس کی آزاد ہونے پر رد عمل میں بیان کیا : عراق میں داعش کی باطل حکومت اور باطل خلافت کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔
انہوں نے اسی طرح تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں اب داعش کی کوئی جگہ نہیں داعش جہاں کہیں ہوں گے عراقی فوج ان کے آخری دہشت گرد کا تعاقب کریں گے ۔
عراق کے وزیر نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا کہ ہم نے آج عراق میں داعش کی باطل اور خود ساختہ خلافت کا خاتمہ کردیا ہے۔
عراق کی وزارت دفاع نے آج جمعرات کو مسجد النوری اور منارہ کج کی آزادی کے بعد ایک پیغام جاری کر کے موصل کی آزادی اور موصل کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ان حالات کے وقت دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کے ادارہ نے اعلان کیا ہے کہ تقریبا ۲۰۰ داعش دہشت گرد «موصل قدیم» محلہ میں عراقی فوج کے محاصرہ میں ہیں ۔
آج عراقی فوج نے موصل قدیم کے مرکزی محلہ سے شمالی مغربی علاقے کی طرف پیش روی کی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۷۰/