رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیدای لبنان کے امام جمعہ آیت الله عفیف نابلسی نے اس شہر کے حضرت زهرا (س) کمپلیکس میں منعقدہ اس ہفتہ کے نماز جمعہ کے خطبہ میں داعش دہشت گردوں پر عراقی قوم کی کامیابی اور دہشت گردوں کے چنگل سے موصل کی آزادی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے بیان کیا : عراق کی رضاکار عوامی بہادر بسیج فورس نے داعش دہشت گردوں کے خلاف موصل میں عظیم کامیابی حاصل کی ہے ۔
آیت الله نابلسی نے وضاحت کی : داعش امریکا ، برطانیہ اور اسرائیل کی پیداوار ہے جو ہماری دولت و ثروت کی چوری اور ہمارے معاشرے کو تباہ کرنے کے لئے بنایا گیا تھا اور ان کا منشا تھا کہ ہم لوگوں کو قبائل میں تبدیل کر دیں کہ جس کا نتیجہ سوائے تنازعہ و جنگ کے کچھ اور نہیں تھا ۔
لبنان کے عالم دین نے اس اشارہ کے ساتھ کہ مجاہدوں کی ہمت و جانفشانی کی وجہ سے داعش اپنی آخری سانسین لے رہا ہے بیان کیا : اس دہشت گرد گروہ کی نابودی و ناکامی سبب ہوگا کہ امریکا اور وہ تمام لوگ جو دہشت گردوں کی حمایت کر رہے تھے اپنے موقف پر نظر ثانی کریں ۔
انہوں نے تاکید کی ہے کہ مزاحمت محور خطے میں استحکام و سلامتی کے اصلاح کے لئے بنیادی تبدیلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور خطے کو تمام ادیان و مذاہت و اقوام کے ساتھ پر امن و یکجہتی کے ساتھ زندگی گزارنے کے لئے تعمیر نو کرے ۔
صیدا کے امام جمعہ نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : اس وقت داعش کی تدفین کی تقریب منعقد ہونے کے قریب ہیں ۔ ہماری سر زمین کسی بھی وجہ سے غاصبوں اور تکفیروں کا مکان نہیں ہے بلکہ مزاحمتی فوج کی جانفشانی کے ساتھ نیا نقشہ لکھینچا جائے گا ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۴۹/