‫‫کیٹیگری‬ :
03 July 2017 - 14:10
News ID: 428837
فونت
الازهر اسلامک ریسرچ سنٹر کے جنرل سکریٹری:
مصر کے سنی عالم دین نے اسلامی معاشرے میں بڑھتے ہوئے دینی شبھات کی جانب اشارہ کیا اور علماء سے شبھات کے جوابات دینے کی درخواست کی ۔
شیخ محیی الدین العفیفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الازهر اسلامک ریسرچ سنٹر کے جنرل سکریٹری محیی الدین العفیفی تربیت مبلّغ دین کورس کے افتتاحیہ میں علماء سے دینی مفاھیم کی تصحیح کی تاکید کی ۔

انہوں نے اس پروگرام میں عالم اسلام کی موجودہ مشکلات کے پیش نظر علمائے کرام سے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کی گزارش کی اور کہا : علمائے الازھر نے ہمیشہ انحرافی افکار کی مقابلہ کیا ہے ۔

مصر کے اس سنی عالم دین نے یہ کہتے ہوئے کہ جوانوں کو افراطیت کی چال میں پھنسے سے بچانا علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہا: علماء اور واعظوں کے دوش پر سنگین ذمہ داریاں ہیں، افراطیت سے مقابلے اور مشترک نتائج تک پہونچنے کے لئے ایسے متعدد اجلاس اور سمینارز کا رکھا جانا بہت ضروری ہے جس میں تمام مکاتب کے علمائے کرام اور صاحبان نظر شریک ہوں ۔

الازهر اسلامک ریسرچ سنٹر کے جنرل سکریٹری نے کہا: علماء فقط اُس وقت اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دے سکتے ہیں جب وہ خود مسائل کو بخوبی سمجھے ہوں اور اس کے جوابات سے بخوبی آگاہ ہوں نیز صحیح گفتگو کا طریقہ بھی انہیں پتہ ہو ۔

العفیفی نے دینی متون کو صحیح سمجھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : جدید مسائل سے بخوبی آگاہی ، غلط مفاھیم کی اصلاح اور دین کے نام پر انہیں رائج ہونے سے روکنا ، لوگوں کو احکام اور دینی موضوعات سے واقف کرنا علماء کی اہم ترین ذمہ داریاں ہیں ۔

انہوں نے تکفیریوں کی جانب سے اسلام کا چہرہ مسخ کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ان حالات میں کہ عالم اسلام کو دھشت گردی اور شدت پسندی سے عظیم خطرہ لاحق ہے ، ملت اسلامیہ قتل و غارت گری ، بم بلاسٹ اور جنایت سے دست و پنجہ نرم کررہی ہے ، لہذا ہم علمائے اسلام کی ذمہ داری ہے کہ جھوٹوں کے جھوٹ سے پردہ اٹھائیں  اور لوگوں کو آگاہ کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۶۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬