رسا نیوز ایجنسیی کی خامہ پریس سے رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں وہابی دہشت گردوں نے مسجد پر حملہ کرکے حکومتی ملیشیا کے 13 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شمالی صوبہ بلخ کے ضلع چمتال میں طالبان نے ایک مسجد پر حملہ کرکے حکومت نواز مقامی ملیشیا کے 13افراد کو ہلاک کردیا۔
بلخ صوبے کے حکومتی ترجمان منیر احمد فرہاد کے مطابق حکومت نواز فائٹرز پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ حکومتی فورسز کے ساتھ مل کر ایک عسکری کارروائی میں حصہ لینے والے تھے۔
یہ ملیشیا وزارت داخلہ کی مدد سے بنائی گئی تھی، جس کا مقصد اس علاقے میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنانا تھا۔
جبکہ افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران طالبان کے اہم رہنماؤں سمیت 25 وہابی دہشت گرد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے، جبکہ داعش نے بھی 10 طالبان دہشت گردوں کے سرقلم کردیئے۔ افغانستان میں داعش ابھر کر سامنے آرہی ہے ۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰