03 July 2017 - 11:31
News ID: 428828
فونت
محمد جواد لاریجانی:
ایرانی عدلیہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے جنرل سکریٹری نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران میں دہشت گردی کی سرپرستی کر کے خطرناک راستے کا انتخاب کیا ہے۔
محمد جواد لاریجانی

رسا نیوز ایجنسیی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کے روز تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمد جواد لاریجانی نے کہا کہ امریکہ، عالمی دہشت گردی کا سب سے بڑا بانی ملک ہے اور وہ ایران میں دہشت گرد ٹولوں کی سرپرستی  کر رہا ہے۔

 انہوں نے امریکہ میں چھے ملکوں کے شہریوں کے داخلے پر پابندی کے بارے میں کہا کہ یہ بات پوری طرح ثابت ہو چکی ہے کہ دنیا میں دہشت گردی کے، کسی بھی واقعے میں ایران کا کوئی کردار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ایران، دہشت گردی اور بے گناہوں کے قتل عام کا مخالف ہے۔
 ایرانی عدلیہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ایران، اندرون خانہ اور مشرق وسطی میں دہشت گردی کا ٹھوس بنیادوں پر مقابلہ کر رہا ہے اور یہ امریکہ کی بہانہ بازیوں کا واضح جواب ہے۔
 محمد جواد لاریجانی نے کہا کہ ایران، دنیا بھر میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر امریکہ کے مجرمانہ اقدامات کی بھینٹ چڑھنے والے مظلوموں کی عالمی سطح پر آواز اٹھا کر واشنگٹن کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کر رہا ہے۔
انہوں نے ایران کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، دنیا بھر کے مظلوموں کی ڈھارس ہے اور ان کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬