03 July 2017 - 11:48
News ID: 428831
فونت
فضل حسین اصغری:
یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے اپنے بیان میں اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے کہا کہ آل سعود اسلامی باطل وہابی فرقہ کو اسلامی ممالک میں پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہی ہے، جسکا مقصد مسلمانوں میں پھوٹ ڈال کر اسلامی عقائد کی بیخ کنی اور استعماری طاقتوں کے ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔
فضل حسین اصغری

رسا نیوز ایجنسیی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے کہا ہے کہ جنت البقیع مدینہ منورہ میں واقع وہ قبرستان ہے کہ جس میں رسول اکرمؐ کے اجداد، اہلبیت علیھم السلام، اُمّہات المومنین، جلیل القدر اصحاب، تابعین اور دوسرے اہم افراد کی قبور ہیں کہ جنہیں آٹھ شوال 1344 ہجری قمری کو آل سعود نے منہدم کر دیا اور افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ یہ سب کچھ اسلامی تعلیمات کے نام پر کیا گيا، عالم اسلام خصوصاً شیعہ و سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، دانشوروں اور اہل قلم کی ذمہ داری ہے کہ اِن قبور کی تعمیر نو کیلئے ایک عالمی تحریک کی داغ بیل ڈالیں، تاکہ یہ روحانی اور معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اِس عظیم نوعیت کے قبرستان کی کہ جس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں، حفاظت اور تعمیر نو کے ساتھ یہاں مدفون ہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا کیا جا سکے۔

یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے اپنے بیان میں فضل حسین اصغری نے کہا کہ آٹھ شوال تایخ جہان اسلام کا وہ غم انگیز دن ہے کہ جب بوڑھے استعمار برطانیہ کی پیداوار وہابی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے جنت البقیع کے تاریخی قبرستان کو منہدم و مسمار کر دیا تھا۔

فضل حسین اصغری نے کہا کہ آل سعود اسلامی امت کے الٰہی مقدسات کی توہین، ان کے عقائد کی تضعیف، نیز مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کی غرض سے اس باطل فرقہ کو اسلامی ممالک میں پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہی ہے، اس باطل فرقہ کا مقصد مسلمانوں میں پھوٹ ڈال کر اسلامی عقائد کی بیخ کنی اور استعماری طاقتوں کے ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬